دہشتگردی نے معیشت کو متزلزل کر دیا: ثروت اعجاز قادری

04 فروری 2013

کراچی( نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے دہشتگردی کی لہر نے پوری معیشت کو متزلزل کر کے رکھ دیا ہے موجودہ حکمرانوں کے اقتدار انتقال کا وقت ہے آج بھی یہ سوچ رہے ہیں دہشتگردی کیسے ختم کی جائے ۔مصلحت پسندی کے عمل نے کراچی کی روشنیوں کو اندھیرے میں بدل دیا ہے ۔ موجودہ حکمرانوں اور ان کے اتحادیوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا 5سال اقتدار پر چمٹے رہنے کی سیاست کرتے رہے جو جمہوری قدروں کے منافی عمل ہے۔ کراچی کے حالات خراب کر کے ملک کو کمزور کرنے کا گھناﺅنا کھیل کھیلا جا رہا ہے جس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں ۔