کراچی پورٹ پر کام بند، یومیہ کروڑوں کا نقصان
کراچی (این این آئی)کراچی پورٹ پر ہڑتال کا تسلسل جاری یومیہ کروڑوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔ ٹرانسپورٹر آف گڈز ایسوسی ایشن کراچی پورٹ ٹرسٹ ونگ کی ہڑتال کا تسلسل جاری رہا جس کے باعث بندرگاہ کی سرگرمیاں ماند پڑگئیں جبکہ ملک میں درآمد وبرآمد ہونے والی غذائی اجناس، ادویات، سی فوڈ اور دیگر اشیا کی فراہمی شدید متاثر ہوگئی ہے، گڈز ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے اگر مطالبات فوری طور پر منظور نہ ہوئے تو پورٹ قاسم پر بھی ہڑتال شروع کردیں گے، مال بردار گاڑیاں ویسٹ وہارف روڈ پر کھڑی کردی گئی ہیں۔