کراچی سے ایک شخص اسلحہ سمیت گرفتار ‘جسم پر ٹیٹو بنے ہوئے ہیں

04 فروری 2013

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) اسلامیہ کالج کے قریب جمشید کوارٹرز کراچی سے ایک کلاشنکوف سمیت ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے جسم پر ٹیٹو بنے ہوئے ہیں۔ اس کی پشت پر وکٹری کا نشان بنائے انگلیوں اور ہتھیلی کا ٹیٹو ہے جبکہ ہاتھوں پر سانپ، تلوار، پستول اور بچھو کے ٹیٹو بنے ہوئے ہیں۔