کراچی کے شہریوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا: شاہی سید

04 فروری 2013

کراچی (نیوز رپورٹر) بنارس مارکیٹ میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے ماجد خان عوامی نیشنل پارٹی کے علاقائی رہنما حاجی کوثروہاب کے بیٹے ہیں جنہیں دہشت گردوں کی جانب سے بھتے کی پرچی بھیجی گئی تھی اور بھتہ نہ دینے پر ماجد خان کو شہید کی گیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے ماجد خان کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دہشت گردوںکو مکمل چھوٹ دیدی گئی ہے۔ انہوں نے مذید کہا ہے کراچی اپنی تاریخ کے انتہائی بدترین حالات سے گزرر ہا ہے شہری مکمل طور سے دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہے جب تک دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نہیں نمٹا جاتا امن کسی طور قائم نہیں کیا جاسکتا۔