آئندہ چھ ماہ میں ساٹھ کولیکشن سنٹر قائم کئے جائیں گے:ڈاکٹر عامر محمود

04 فروری 2013

ندیم بسرا
پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں شہریوں کو محبت، تغلیم رہائش جیسے دیگر مسائل کا سامنا ہر وقت کرنا پڑتا ہے لیکن جیسے جیسے دنیا ترقی کر رہی ہے ترقی یافتہ ممالک کی ظرح ترقی پذیر ملکوں میں بھی پرائیویٹ سیکٹر وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کرکے شہریوں کو مذکورہ سہولتیں فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان میں ان سیکٹر میں مقابلہ کی فضا روز بروز پروان چڑھ رہی ہے۔ اگر ہم شہریوں کو سستی اور جدید ترین ظبی سہولتوں کا ذکر کریں تو دہابی گروپ ان میں سرفہرست ہے۔ (A Project of Dhabi Groupu) کا الرازی ہیلتھ کیئر سنٹر بڑا نمایاں نظر آتا ہے۔ گزشتہ دنوں راقم کی دہابی گروپ کے پروجیکٹ بارے ان کے الرازی ہیلتھ کیئر کے ڈائریکٹر کمرشل سٹریٹجی اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر عامر محمود سے تفیصلی نشست ہوئی۔ جس میں انہوں نے بڑے مفصل اور جامع انداز میں ان کامیاب پراجیکٹس بارے میں بتایا جس کی تفصیل قارئین کی نظر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام شہریوں کو پرائیویٹ سیکٹر میں سستے اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے الرازی ہیلتھ کیئر نے وسیع پیمانے پر آغاز کر دیا ہے۔ اس کے تحت ابتدائی طور پر گیارہ لیب کلیکشن سنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں۔ جہاں شہریوں کو طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس سوال پر کہ کیا مزید کلیکشن سنٹرز بھی قائم کرنے کا ارادہ دھابی گروپ رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ یقینا ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیا دہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اپنے سنٹرز، ہسپتالوں کا دائر کار پاکستان کے تمام شہروں میں پھیلائے رکھنا ہمارا ارادہ ہے۔ اگلے چھ ماہ میں ساٹھ کلیکشن سنٹرز قائم کئے جائیں گے ان کا یہ کہنا تھا کہ پیسے بچانے کیلئے صحت کے ہر شعبے پر کمپرومائز نہیں کر سکتے۔ ہم ایک نیک ارادہ لے کر اس شعبے میں آئیں ہیں۔ ابو دھابی گروپ ایک بڑا نام ہے جس کے دنیا بھر میں مختلف پراجیکٹس بڑی کامیابی سے چل رہے ہیں۔ الرازی ہیلتھ کیئر کا یہی نعرہ ہے "Patient Care First" اس کے تحت ہی ہماری ٹیم بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہے۔ الرازی ہیلتھ کیئر کے دو ہسپتال گلبرگ III اور ڈیفنس فیز IIIلاہور میں کامیابی سے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کولیکشن سنٹرز لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ملتان کوٹ رادھا کشن، مردان، پشاور میں اپنا کام بڑے احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ ہماری کلینیکل لیبارٹری 9۔گلشن بلاک مین بلیوارڈ علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور میں کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کلیکشن سنٹرز پر ہوم سیمپل کلیکشن کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ انہوں نے مستقبل کے منصوبوں کی طرف توجہ دلواتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہی ارادہ ہے کہ پاکستان بھر کے تمام شہروں خاص کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کی سطح پر سنٹر آف ایکسیلنس ہسپتال، کلیکشن سنٹر سٹیٹ آف آرٹ قائم کر دیئے جائیں گے۔ ایسا سسٹم متعارف کروا رہے ہیں جس میں مریضوں سے ان کے علاج معالجے بارے رائے بھی لی جاتی ہے۔ اگر کسی مریض کی طرف سے ہمیں شکایت موصول ہو جائے ھتو اس کو ہر طریقے سے ایڈریس کیا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا یہی ارادہ ہے کہ کم سے کم وقت میں مریضوں کو ہسپتال سے فارغ کیا جائے۔ ہمارے ہاں یہی ایک بڑا مسئلہ ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریض زیادہ دیر ٹھہرتے ہیں ان کے زیادہ دیر ٹھہرنے کی وجہ سے ان میں انفیکشن ٹلنے کی شرح میں افاقہ ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں ان کے جلد ٹھیک ہونے کے امکانات کافی معدوم بڑھ جاتے ہیں اسی وجہ سے ہمارے گراﺅنڈ ویران اور ہسپتال آباد نظر آتے ہیں۔ ہمارا یہی نعرہ ہے کہ بہترین کوالٹی، ٹرسٹ، ہر ایک کی پہنچ میں سستا، مریض توجہ ہے اس کو لے کر چل رہے ہیں۔اس ساری چیزوں کو ہمارا کوالٹی سسٹم ڈیپارٹمنٹ دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہمارے پاس پندرہ مختلف سپیشلائزیشن میں علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ان لوگوں خاص کر جو ڈاکٹرز بیرون ملک نوکریوں کے لیے جا رہے ہیں ہمارا یہی پیغام ہے کہ وہ ہمارے جیسے دیگر اداروں کو ادھر بھی جائن کر سکتے ہیں۔ اپنے ملک میں رہ کر اپنے لوگوں کی خدمت کرنے کا اپنا ہی نشہ ہے میں بھی بیرون ملک نوکری چھوڑ کر ملک پاکستان میں اسی جذبے کے تحت واپس آیا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس ہسپتالوں اور کلینیکل لیبارٹریوں میں جدید ترین مشینری موجود ہے جسے کہ 1- Dua1 Source CT Scan, 2- Open Bore MRi Scan 3- Digital Mammography 4- Digital Flouroscopy 5- Digital Ultrasound with Elastography 6- Digital X-Ray انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں ہیلتھ سسٹم میں بہتری کے طرف ہمارا ایک قدم ہے اس میں ہماری کوشش یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ طبی سہولتیں عوام کو فراہم کی جائیں ۔جن قارئین کی نظر میں یہ مضمون لکھا گیا اگر وہ الرازی ہیلتھ کیئر بارے اور ان کے پراجیکٹ بارے میں جاننا چاہتے ہوں تو ان سے ان کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
www.alrazihealthcare.com
info@alrazihealthcare.com