اشتہاریوں کو پناہ دینے پر 2 کانسٹیبل گرفتار

04 فروری 2013

لاہور (نامہ نگار) سی آئی اے پولیس نے اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے والے 2 پولیس ملازمین کو گرفتار کر لیا سی آئی اے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کانسٹیبل عمران اور کامران نے اشتہار حبیب کو اپنے کوارٹر میں پناہ دے رکھی ہے جس پر پولیس نے دونوں پولیس ملازمین کو حراست میں لیکر ان سے تفتیش شروع کر دی تاہم اس سلسلہ میں سی آئی اے پولیس نے لاعلمی کا اظہار کیا ۔