منشیات فروش سمیت 8 جواری گرفتار
لاہور (نامہ نگار) گجر پورہ پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر کے دو کلو چرس برآمد کر لی جبکہ سات جواریوں کو بھی گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گجر پورہ پولیس نے چائنہ سکیم نمبر دو میں چھاپہ مار کر اشتہاری منشیات فروش ثاقب کو گرفتار کر کے دو کلو چرس برآمد کر لی جبکہ ساہواڑی مین بازار میں چھاپہ مارکر 7 جواریوں عابد، کاشف، اویس، شہباز اور فیضان وغیرہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داﺅ پر لگے ہزاروں روپے برآمد کر لئے۔