دبئی سے لاہور آنیوالے 2 مسافروں سے ایئرپورٹ پر شراب برآمد

04 فروری 2013

لاہور (خبر نگار) لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے دبئی سے شراب کی ایک بڑی کھیپ لاہور سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دبئی سے آنے والی پرواز کے دو مسافروں نذیر اور پرویز کے سامان پر شک گزرنے پر اسسٹنٹ کلکٹر ثاقب الرحمن اور سپرنٹنڈنٹ چودھری فیاض نے تلاشی لی تو ان کے پانچ اٹیچی کیسوں سے شراب کی 30 بوتلیں اور بیئر کے 215 ٹین برآمد ہوئے جس پر دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمان کا کہنا تھا کہ وہ اس شراب کے بارے میں لاعلم ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق شراب لاہور کے ایک بکئے کی ہے جو کرکٹ میچوں اور جوا لگانے یں بدنام ہے۔