مغویہ کا بیان ریکارڈ‘ عدالت نے والدین کے ساتھ بھیج دیا

04 فروری 2013

فیروز والا (نامہ نگار) مقامی پولیس نے چند روز قبل اغوا ہونے والی جواں سال لڑکی (ب) کو برآمد کر کے اسے عدالت میں پیش کیا۔ مغویہ نے اپنا بیان قلمبند کرایا۔ بعد میں اس کی درخواست پر عدالت نے اسے والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔