کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف مہم چلانے والی ٹریفک پولیس ”مستثنیٰ“

04 فروری 2013

لاہور (اپنے نمائندے سے) صوبائی دارالحکومت میں سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے حوالے سے مختلف سرکاری محکموں کے حکام سمیت شہری حلقوں نے ٹریفک پولیس کے دہرے معیار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس افسروں کے زیراستعمال تمام سرکاری گاڑیوں کے شیشے خلاف قانون کالے ہیں اور وہ دوسرے سرکاری محکموں سمیت شہریوں کو اپنی گاڑیوں سے کالے پیپر فوری اتارنے کا درس دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ صرف سینئر رینک کا اعلیٰ پولیس آفیسر ہی وہ بھی خاص حالات میں بلیک پیپر استعمال کر سکتا ہے جبکہ لاہور ٹریفک پولیس کے تمام ڈی ایس پی سطح کے افسروں کی سرکاری گاڑیوں پر بلیک پیپر ہیں اور اندر کچھ نظر نہیں آتا اور وہ شہر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔