پی پی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کےلئے مخلص ہے: سیف کھوسہ
ڈیرہ غازیخان ( نا مہ نگار )جھوٹ کی سیاست سے نفرت اور عوام سے مضبوط رشتہ میری سیاسی کامیابیوں کا نچوڑ ہے پیپلزپارٹی عوامی جماعت اور جنوبی پنجاب کو صوبہ بنا نے میں مخلص، مسلم لیگ ن سرائیکی وسیب کو صوبہ بنا نے میں مخلص نہیں\ سرائیکی عوام کا احساس محرومی دور کرنے کےلئے صوبہ کا قیام کےلئے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی\ ڈیرہ غازیخان شادن لُنڈ میں میرے استقبال میں عوام کی بھرپور شرکت میرے سیاسی فیصلوں پر عوام نے مہر ثبت کر دی ہے پیپلزپارٹی ضلع بھرمیں الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہا رممبر قومی اسمبلی سیف الدین خان کھوسہ نے شادن لُنڈ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کھوسہ نے کہا میرا سب سے مضبوط رشتہ عوام سے ہے اور جھوٹ کی سیاست نفر ت ہے مسلم لیگ ن صوبہ پر جھوٹ کی سیاست کررہی ہے اور سرائیکی وسیب سے مخلص نہیں۔