2 خود کشیاں: بورے والا میں مبینہ آشنا کے شادی سے انکار پر خاتون نے زندگی ختم کرلی

04 فروری 2013

بورے والا +ساہوکا (نامہ نگاران) خاوند سے علیحدگی کے بعد مبینہ آشنا کے شادی سے انکار پر تین بچوں کی ماں نے خود کشی کرلی جبکہ نوجوان نے گھریلو پریشانی سے دلبرداشتہ ہو کر موت کو گلے لگا لیا، صدرکی حدود میں واقع چک نمبر505ای بی کی مسماة صائمہ بی بی کی شادی والدین کی مرضی سے نواحی گاﺅں435ای بی منیر احمد نامی شخص سے ہوئی تھی جس کے بطن سے تین بچے بھی تھے لیکن اس نے اپنے خاوند سے چوری اپنے مبینہ آشنا اُسی گاﺅں کے محمد اویس نامی نوجوان سے ناجائز مراسم قائم کر رکھے تھے گذشتہ دنوں جب (ص) نے اویس کو شادی کرنے کو کہا تو اُس نے انکار کر دیا۔ موضع مڈھر کے تنویر احمد نے گھریلو پریشانی سے دلبرداشتہ ہوکر اپنی کنپٹی پر پستول سے فائر کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔