ٹریفک حادثات میں نامعلوم شخص جاں بحق ‘ 4 خواتین سمیت 16 افراد زخمی

04 فروری 2013

لاہور (نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں نامعلوم شخص ہلاک ہو گیا جبکہ 16 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نوانکوٹ کے علاقہ یتیم خانہ چوک میں 50 سالہ نامعلوم شخص سڑک پار کر رہا تھا کہ گاڑی نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانہ جمع کروا دی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ڈرائیور اور متوفی کے ورثاءکی تلاش شروع کر دی گئی۔دریں اثناءباغبانپورہ غوثیہ کالونی سکھ نہر کا رہائشی احسان رات گئے کار نمبر ایل ایچ آر 889 پر جا رہا تھا کہ مغلپورہ کے علاقہ میں چوبچہ پھاٹک کے قریب رکشہ کو بچاتے ہوئے اس کی کار نہر میں جا گری اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی احسان اور گاڑی کو نہر سے باہر نکالا زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق ٹریفک حادثات میں چار عورتوں سمیت پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر رانا ٹا¶ن کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے باعث رکشہ الٹنے سے تین عورتیں اور دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا۔ لاہور روڈ پر نیا ٹول پلازہ کے قریب بارش کے باعث تیز رفتار بس پھسل کر الٹ جانے سے اس کے قریب مسافر زخمی ہو گئے۔ لوگوں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ علاوہ ازیں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس کے باعث نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔