مشرف وارنٹ کا اجرائ‘ حکومت رپورٹ 7فروری کو پیش کرے گی

04 فروری 2013

کوئٹہ (آئی این پی ) کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں وفاقی حکومت ، سابق صدر پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ کے اجراءکے حوالے سے اپنی رپورٹ 7فروری کو پیش کرے گی ، عدالت نے گزشتہ سماعت پر دیگر نامزد ملزمان کو بھی اگلی سماعت پرطلب کیا تھا ، اکبر بگٹی قتل کیس کی نامزد ملزم اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام یوسف انتقال ہو گیا ہے۔ گزشتہ سماعت پر جمیل بگٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کیس میں نامزد ملزم مشرف کے ریڈ وارنٹ ابھی تک جاری نہیں ہوئے جس پر جج اسماعیل بلوچ نے وفاق کو ہدایت کی پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ کے اجراءکے حوالے سے رپورٹ اگلی سماعت پر پیش کی جائے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام نامزد ملزمان کو بھی طلب کیا ہے۔