بھکھی تھانہ کی حدود میں راہگیروں کو باندھ کر ڈاکووں کی لوٹ مار

04 فروری 2013

لاہور (نامہ نگار) ڈاکو¶ں نے درجنوں راہگیروں کو باندھ کر لوٹ لیا۔ بھکھی پولیس 15 پر اطلاع کے باوجود ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی۔ لٹنے والے افراد نے ”نوائے وقت“ لاہور آفس فون کر کے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 9 بجے کے قریب شیخوپورہ کے موضع لاگر اور گرد و نواح کے درجنوں محنت کش فیروز وٹواں کے آس پاس واقع فیکٹریوں میں ڈیوٹی کیلئے سائیکلوں پر جا رہے تھے کہ نہر بنگلہ فیروز وٹواں کے پل کے قریب ناکہ لگائے کھڑے ڈاکو¶ں نے ڈیوٹی سے آنے اور ڈیوٹی پر جانے والے راہگیروں کو باندھ کر موبائل فونز‘ ہزاروں روپے اور دیگر سامان چھین لیا۔ اس دوران ڈاکو¶ں نے لٹنے والے افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ شور سن کر پیچھے آنے والے بعض افراد نے 15 پر کال کر دی لیکن بھکھی پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی تو اس دوران ڈاکو فرار ہو چکے تھے جس پر لٹنے والے افراد نے شدید احتجاج کیا تو سب انسپکٹر کے ساتھ آنے والے بھکھی پولیس کے کرامت نامی کانسٹیبل نے لٹنے والے افراد کو ڈرانا دھمکانا اور برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ متاثرین نے بتایا کہ بھکھی پولیس نے مقدمہ بھی درج نہیں کیا۔ انہوں نے آر پی او ذوالفقار چیمہ سے پولیس کی بے حسی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔