ایوان اقبال کی ساتویں منزل پرآگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان
لاہور (خبرنگار+ اپنے نمائندے سے) ایوان اقبال کی ساتویں منزل پر گزشتہ روز اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان اور دیگر ضروری ریکارڈ جل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث ایوان اقبال کی ساتویں منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر 4 سے زائد فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا واضح رہے کہ ایوان اقبال کی ساتویں منزل پر ایک مقامی ادارے نے اپنا دفتر بنا رکھا ہے۔ ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفےسر لاہور نورالامین مینگل نے ایوان اقبال کی آتشزدہ عمارت کا دورہ کیا اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔