دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا:فرانسیسی صدر

04 فروری 2013

بماکو(این این آئی)فرانسیسی صدر فرانسوا اوالاندو نے کہاہے کہ فوجی آپریشن بہت طویل نہیں ہو گا۔ مالی میں فرانسیسی دستوں سے ملاقات کے موقع پر انہوںنے کہاکہ آپریشن مکمل ہونے کے بعد بھی فرانس مالی کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ فرانس تعمیر نو کے کاموں میں بماکو حکومت کا ساتھ دے گا دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے لیکن ابھی مکمل طور پر شکست نہیں دی جا سکی ہے۔مالی کے صدر نے فرانسیسی دستوں کی کارکر دگی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کی وجہ سے ہی ملک کے شمالی علاقے کو سفاکانہ اور جاہلانہ دور سے نجات ملی ہے۔