پانچ افراد نے خاتون قتل کر دی
عارف والا (نامہ نگار) عورت کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے پانچ افراد نے فائرنگ کر کے شادی شدہ عورت کو قتل کر ڈالا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 11 ای بی کے رہائشی محمد نواز ہانس کی بیوی رضیہ بی بی کو یٰسین، نور محمد، غلام مرتضیٰ ساجد اور ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے ہلاک کر ڈالا۔ ملزمان کی ایک خاتون کچھ عرصہ قبل قتل ہو گئی تھی جس میں مقتولہ کا خاوند حال ہی میں جیل سے واپس آیا تھا۔ دونوں فریقوں کے درمیان زمین کے تنازع کا مقدمہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔ پولیس تھانہ رنگ شاہ نے مقدمہ درج کر لیا۔