قمبر علی خان: کاروکاری کا الزام چچا نے بھتیجی کو قتل کردیا

04 فروری 2013

قمبر علی خان (نامہ نگار) قمبر علی خان کے نزدیک گاﺅں میہڑ علی چانڈیو میں چچا سدھیر چانڈیو نے پستول سے فائر کرکے اپنی نوجوان 30سالہ بھتیجی یاسمین چانڈیو کو موقع پر قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ کھبڑ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کی تو گھر میں کہرام مچ گیا مقتولہ کی والدہ حسینہ چانڈیو کی مدعیت میں ملزم سدھیر چانڈیو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔