4 اوباشوں کی خاتون سے اجتماعی زیادتی

04 فروری 2013

فیروز والا (نامہ نگار) چار اوباشوں نے محنت کش کی بیوی کو زبردستی پکڑ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق شہزاد ٹا¶ن کے رہائشی کی بیوی رانا ٹا¶ن آہدیاں روڈ پر بس کے انتظار میں کھڑی تھی کہ اس دوران آصف اور اس کے ساتھی نے اسے اغوا کر لیا اور دوہر مسلم گا¶ں میں ایک ڈیرہ پر لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ صدر پولیس مریدکے نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی رپورٹ پر ملزمان آصف‘ افضال‘ نیاز اور خالد کے خلاف اجتماعی زیادتی گینگ ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔