فائرنگ کے تبادلہ میں ایک شہری اور ڈاکو زخمی

04 فروری 2013

فیروز والا (نامہ نگار) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتیں شہری تین موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک شہری اور ایک ڈاکو زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق رانا ٹا¶ن میں ڈاکو¶ں نے سرفراز کے گھر گھس کر لوٹ مار کی کوشش کی تو اہل خانہ نے شور مچا دیا جس پر ڈاکو ¶ں نے فائرنگ کر دی۔ اہل محلہ نے ڈاکو ¶ں کا تعاقب کیا۔ دونوں طرف سے فائرنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں ایک شہری اور ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو زخمی ساتھی کو لے گئے تاہم ڈاکو اپنا پسٹل اور جوتا چھوڑ گئے۔ دریں اثناءٹول پلازہ کے قریب ڈاکو ¶ں نے گن پوائنٹ پر اشفاق سے موٹرسائیکل‘ موبائل اور نقدی چھین لی۔ مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ تین ڈاکو ¶ں نے محمد خان سے موٹرسائیکل اور رقم چھین لی۔ شاہدرہ میں ڈاکو¶ں نے فیکٹری ملازم سے موٹرسائیکل‘ نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔