فلپائن کے اسلامی گروپ نے تین میں سے 2 مغویوں کو رہا کر دیا

04 فروری 2013

منیلا (این این آئی) فلپائن کے اسلامی گروپ نے گزشتہ سال جون میں اغوا کئے گئے تین میں سے دو افراد کو رہا کر دیا ہے۔ فلپائن کے ایک پولیس آفیسر نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا ریمل ویلا اور رولاند لٹریرو کو رہائی کے بعد ملک کے جنوبی صوبے سولو کے ہسپتال لے جایا گیا ان لوگوں کو اس وقت پکڑ لیا گیا تھا جب وہ ابو سیاف گروپ کے شدت پسندوں کے انٹرویو کے لیے نکلے تھے۔ابو سیاف گروپ کے بارے میں کہا جاتا ہے اس کا القاعدہ سے تعلق ہے اور جنوبی فلپائن میں ان لوگوں نے کئی غیرملکیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔یہ دونوں افراد فلپائن کے باشندے ہیں اور اردن کے ٹی وی عملے میں شامل تھے۔