ڈیرے پر سوئے شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

04 فروری 2013

لالیاں (نمائندہ نوائے وقت) سوتے میں زمیندار کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ واقعات کے مطابق تھانہ بڑانہ محمد والا کے علاقہ بھلوکہ میں زمیندار سرفراز بھٹی اپنے ڈیرہ پر سویا ہوا تھا کہ سوتے میں رات کو مخالف ظفراللہ نامی شخص نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ، فائرنگ کی آواز سن کر اس کا ملازم جھاگ گیا ، جس کے شوروغل مچانے پر قریبی ڈیروں سے لوگ اٹھ کر اکٹھے ہوگئے اور قاتل کو گھیرے میں لے کر پکڑ لیا اور تھانہ بڑانہ پولیس کے حوالے کر دیا جہاں پولیس ملزم سے تفتیش کرنے میں مصروف ہے، مزید انکشاف کی توقع ہے۔