اچانک پستول چل جانے سے زمیندار ہلاک دوستوں کے ساتھ شراب نوشی میں مصروف تھا کہ ٹرائیگر دب گیا

04 فروری 2013

لالیاں (نمائندہ نوائے وقت) اچانک پسٹل چل جانے یا لاعلمی میں گولی لگنے سے زمیندار ہلاک ۔ واقعات کے مطابق نواحی گاﺅں موضع ونوکہ کا رہائشی ظفر لالی اپنے دوستوں کے ساتھ شراب کی محفل سجا کر نشے میں دھت تھا کہ اچانک پسٹل کا ٹرائیگر دب جانے سے گولی ظفر لالی کو لگی جسے شدید زخمی حالت کے پیش نظر فیصل آباد کے ہسپتال میں ریفر کر دیا مگر زیادہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خون بہہ جانے سے چل بسا۔ تھانہ لالیاں پولیس کو اس واقعہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔