بچپن کی پریشانیاں دل کی بیماری کا سبب بنتی ہیں: تحقیق
لندن (بی بی سی اردو) بچپن میں جذباتی طرز عمل درمیانی عمر میں دل کی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے خصوصاً خواتین میں۔ یہ بات ایک تحقیق کے ذریعے معلوم کی گئی ہے سات سال کی عمر میں پریشانی کا شکار ہونے والوں کو زندگی میں آگے دل کی بیماریوں کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ اس کے برعکس ایسے بچے جن کو توجہ دینے کی عادت ہوتی ہے اور وہ یکسوئی سے کام کر سکتے ہیں اور عمر کے ساتھ دل کی بیماریوں کے امکانات کم ہوتے ہیں۔