جعلسازی سے سفر کرنیوالا لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار
لاہور (خبر نگار) لاہور ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے آنے والے مسافر کو ایف آئی اے کے انسپکٹر اجمل سندھو نے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اپنے پاسپورٹ پر فوٹو تبدیل کر رکھی تھی۔ اس کا اصل نام محمد اشرف نکلا۔ جبکہ وہ امان اللہ کے نام پر سفر کر رہا تھا ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ پاسپورٹ سرکل بھجوا دیا گیا۔