مقبوضہ کشمیر‘ خواتین فنکاروں کو فیس بک پر دھمکیاں‘ وزیراعلی عمر عبداللہ نے نوٹس لے لیا خواتین بینڈ کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی
سرینگر(آن لائن) وزیراعلی مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے خواتین فنکاروں کے ایک مقامی گروپ کو سوشل ویب سائٹ پر ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ہرممکن تحفظ اور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کشمیری خواتین کے پہلے راک بینڈ کو فیس بک پر نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی دی گئی وہ آئندہ عوامی سطح پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے سے باز رہیں جس کے بعد خواتین کے بینڈ نے عمر عبداللہ سے رابطہ کیا اور اپیل کی کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ وزیراعلی نے ان دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی وہ خواتین بینڈ کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔