باتونی بچی جس کی باتیں کسی کی سمجھ میں نہیں آتیں

04 فروری 2013

لندن (نوائے وقت رپورٹ) کہتے ہیں ننھے بچوں کی پیاری پیاری باتیں ہر ایک کا دل موہ لیتی ہیں۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والی دو سالہ اس ننھی گڑیا کو باتیں کرنے کا اتنا شوق ہے کہ سانس کا وقف لئے بغیر بے شمار الفاظ بول جاتی ہے جو انگریزی چینی یا پشتو نہیں بلکہ کسی نامعلوم زبان کے ہیں جس سے صرف یہ بچی ہی واقف ہے۔