بولیویا: ساڑھے 6 ہزار فنکاروں کا ایک ساتھ میوزک بجانے کا ریکارڈ
بولیویا (نوائے وقت رپورٹ) بولیویا میں جاری سالانہ میلے کے موقع پر 6 ہزار بانچ سو موسیقار اکٹھے ہوئے اور ایک ساتھ میوزک بجا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی۔ ان میں بولیویا کے علاوہ جرمن فنکار بھی شامل تھے۔ اس ایونٹ کا مقصد امن کو فروغ دینا تھا۔ اس سے پہلے بولیویا ہی کے گیارہ سو فنکاروں نے اکٹھے میوزک بجا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔