امریکہ گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کا انوکھا انداز

04 فروری 2013

 واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) شادی کے لئے لڑکی کو راضی کرنا ایک مشکل کام ہے لیکن اگر یہ کچھ منفرد انداز میں کیا جائے تو آسان بھی ہو سکتا ہے۔ ایسا ہی ہوا۔ امریکہ ریاست کیلی فورنیا میں جہاں ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کے لئے سو سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے ذریعے اہم شاہراہ کا ٹریفک کو رکوا کر پہلے متاثر کیا اور پھر ماحول کو خوشگوار بنا کر انگوٹھی کے ساتھ پیشکش کر دی۔ لڑکی اپنے دوست کو ایکشن میں دیکھ کر خوشی سے مسکراتی رہی اور بالآخر اس منفرد انداز میں شادی کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے ہاں کر دی۔