ایری زونا میں عجیب الخلقت جامنی ستاروں جیسی چیز دریافت، لوگوں میں خوف و ہراس

04 فروری 2013

نیویارک (اے پی اے) امریکی ریاست ایری زونا میں عجیب الخلقت اودے یا جامنی رنگ کے ستاروں جیسی چیزوں کی دریافت نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ ایری زونا کے علاقے ٹوسکن کے صحرا میں مقامی افراد نے ہزاروں اودے رنگ کی ستارے نما گیندیں دریافت کیں جسے آج تک کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ مقامی افراد کے مطابق ان میں چند گیندیں بالکل شفاف جبکہ بیشتر دھندلی تھیں۔