بارش کے باعث اتوار بازاروں میں رش کم، قیمتوں میں ملا جلا رجحان

04 فروری 2013

لاہور(خبر نگار) صوبائی دارلحکومت میں گذشتہ روز لگائے جانیوالے اتوار بازاروں میں فروخت ہونیوالی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ اتوار بازاروں میں دوپہر کے بعد ہونیوالی بارش نے خریداری کو متاثر کیااور تاخیر سے خریداری کیلئے آنیوالے خریداروں کو بارش میں بھیگنا پڑا۔گذشتہ روز 27 سبزےوں مےں سے11سبزےوں ادرک چائینہ،آلو،پالک، ٹےنڈےاں،کھیرا، بند گوبھی،پھول گوبھی، مٹر،ساگ، مےتھی، ماڑوکی قےمتوں مےںکمی ہوئی اور2سبزیوں سبز مرچ، گاجر)کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ14سبزےوں پےاز ،ٹماٹر، لہسن چائنہ ، لہسن دیسی ،ادرک تھائی لینڈ،بیگن، کریلے،گھےاکدو ،شملہ مرچ، لیموں ، شلجم، مولی، مونگرے ،بھینڈی کی قیمتیں برابر رہیں ۔کل22 پھلوں مےں سے2 پھلوں شکرکندی،مالٹاشکری کی قےمتوں مےںکمی ہوئی اور 2 پھلوں کینودرجن،کیلااول کی قےمتوں مےںاضافہ ہوا جبکہ18پھلوں سیب سفےد، سیب پہاڑی ،سےب مےدانی،سیب امری، انارقندھاری ، اناربدانہ،مسمی درجن،مکئی کے سٹے،مالٹادرجن،امرود،فروٹر،گریب فروٹ،چیکو، پپیتا،گنڈیرےاں،کیلادوم، بیر اور کھجورکی قےمتےں برابر رہےں۔ دریں اثناءڈی سی او لاہور کے حکم پر انسپکشن ٹیم نے ڈسٹرکٹ آفیسر مانیٹرنگ اینڈ انکوائری امین اکبر چوپڑا کی زیر نگرانی مختلف اتوار بازاروں جوہر ٹاﺅن، اقبال ٹاﺅن ، وحدت کالونی اور شادمان میںگراں فروشی غےر معےاری سبز و پھل رکھنے اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کو 5500/- روپے جرمانہ کیا جبکہ سیف اور عارف کے خلاف تھانہ فیصل ٹاﺅن اور تھانہ وحدت کالونی مےں اےف آئی آرکرا دی گئی۔ دریں اثناء جوہر ٹاتن بازار میں سٹاف مارکیٹ کمیٹی کو ناقص کارکرگی پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے اور لنک روڈ ماڈل ٹاتن بازار میں تعینات ویٹرنری ڈاکٹر افضل بھٹی کو ناقص کارکردگی پر فوری طور پر ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کئے۔