انڈسٹری بند پڑی ہے، کالاباغ ڈیم ناگزیر ہوچکا: میاں سلیم

04 فروری 2013

لاہور (خبر نگار) انجمن تاجران سینٹری ویئر لاہور کے نائب صدر میاں سلیم نے کہا کہ حکومت کالاباغ ڈیم سے آنکھیں چرانے کیلئے اکھوڑی ڈیم کی فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری میں لگی ہوئی ہے جبکہ اکھوڑی ڈیم کالاباغ ڈیم کا متبادل نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم ملک کیلئے انتہائی ناگزیر ہے، ملک کی 60 فیصد انڈسٹری صرف بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑی ہے، باقی 40 فیصد انڈسٹری جنریٹر چلا کر گزارا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ساڑھے 4 سال میں ایک بھی پراجیکٹ شروع نہیں کیا، جس سے سستی بجلی مل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کالاباغ ڈیم پر کام شروع کرائے اور تھرکول پاور کے فنڈز جاری کئے جائیں۔