پہلی ششماہی میں 18 ہزار 516 موٹرسائیکل رکشوں کی فروخت

04 فروری 2013

لاہور (نیوز ایجنسیاں) مسافر گاڑیوں کے متبادل چنگ چی رکشہ دیگر گاڑیوں کی نسبت سستا اور اخراجات کم ہونے کے باعث دن بدن مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ آٹو موٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق پہلی ششماہی میں 18,537 چنگ چی رکشہ تیار کئے گئے جبکہ اسی عرصے میں فروخت کئے گئے چنگ چی رکشوں کی تعداد 18,516 رہی۔