شوگر ملز کی جانب سے گنے کی قیمتوں میں 205 روپے من تک اضافہ
اسلام آباد (آن لائن) گنے کی سپلائی میں کمی کے باعث شوگرملز نے گنے کی قیمتوں میں190 تا 205 روپے فی من اضافہ کر دیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے گنے کی قیمت 172 روپے فی من مقرر کر رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زیریں سندھ کے اضلاع میں قائم شوگر ملوں کو خام مال کی ترسیل میں کمی کے باعث صنعتکاروں نے گنے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، اس وقت شوگر ملز 190 تا 205 روپے فی من کی قمیت پر گنا خرید کر کرشنگ کر رہی ہیں۔ سندھ کے بالائی اضلاع میں شوگر ملز کو گنے کی وافر ترسیل کی جا رہی ہے جہاں پر حکومت کے مقررکردہ نرخوں کے مطابق گنے کی قیمت ادا کی جا رہی ہے۔