کاشتکار بجلی کازائد بل ادا نہیں کرینگے درست کیا جائے: کسان اتحاد پنجاب
بصیرپور(نامہ نگار)کسان اتحاد پنجاب کے زیر اہتمام موضع رکن پورہ میں ملک نذر فرید پھلروان کے ڈیرے پر احتجاجی جلسہ ہوا جس میں ضلعی صدر اکرم ارائیں،جنرل سیکریٹری شوکت علی وٹو،سٹی صدر میاں محمد اشرف چھچھر اور دیگر رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے واپڈا حکام پر زرعی صارفین کو اووربلنگ کرنے کا الزام عائد کیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک کوئی زرعی صارف بجلی کا بل ادا نہیں کرے گا۔