کاٹن کارڈز کی برآمدات میں 85 فیصد کمی

04 فروری 2013

فیصل آباد (آئی این پی) رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں کاٹن کارڈز کی برآمدات میں 85 فیصد کمی اور مقدار میں 88 فیصد کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میںکاٹن کارڈز کی برآمدات 77 لاکھ 68 ہزار ڈا لر تھیں جو رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 85 فیصد کمی کے ساتھ 11 لاکھ 55 ہزار ڈالر رہ گئیں۔ اسی طرح گزشتہ سال کاٹن کارڈز کی برآمدات 5 ہزار میٹرک ٹن تھی جو 88 فیصد کمی کے ساتھ 600 میٹرک ٹن رہ گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں جاری توانائی بھران نے یہاں ٹیکسٹائل سیکٹر کا بیڑا غرق کیا، وہاں اس سیکٹر کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور اس کی برآمدات نہ ہونے کے برابر رہ گئی، حکومت نے اگر فوری طور پر بجلی اور گیس بحرانوں پر قابو نہ پایا تو کاٹن کارڈز کی برآمدات مکمل طور پر ختم ہو جائیں گی، اس سے وابستہ مزید ہزاروں افراد بیروز گار ہو جائیں گے۔