مالی سال کے پہلے 6 ماہ، ٹینٹ کینوس اور تارپولین کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ
فیصل آباد (آئی این پی) رواں ما لی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹینٹ کینوس اور تارپولین کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ اور مقدار میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹینٹ کینوس اور تارپولین کی برآمدات 4 کروڑ 30 لا کھ ڈالر تھی جو رواں سال 25 فیصد اضافے کے ساتھ 5 کروڑ 39 لاکھ ڈالر رہی۔ گزشتہ مالی سال 12 ٹینٹ کینوس اور تارپولین 1700 میٹرک ٹن برآمد ہوئے تھے جو رواں مالی سال 12 فیصد اضافے کے ساتھ 14,200 میٹرک ٹن رہے۔ ٹینٹ کینوس اور تارپولین ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت اس صنعت پر کوئی خاص توجہ نہیں دے رہی، جس کی وجہ سے اس کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو رہا، وفاقی حکومت دوسری صنعتوں کی طرح اس پر بھی توجہ دے تو اس کی برآمدات میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا اور اس مد میں ایک کثیر زرمبادلہ حاصل ہو سکتا ہے۔