محسن کشی

04 فروری 2013


کھلی آنکھوں سے میں نے
سانپ رسی کا بنتے دیکھا
گود کھلانے والے کے
شکنجہ اردگرد کستے دیکھا
دودھ پلانے والے کو ہی
بار بار اسے پھر ڈستے دیکھا
جن اذہان میں رچا فتور
انتشار پہ ان کو ہنستے دیکھا
مغضوب لوگوں کی بستیوں کو
کب کسی نے بستے دیکھا
محسن کشی گو عمل بد
بعضوں کو اسی پہ چلتے دیکھا
( محسن امین تارڑ ایڈووکیٹ 0331-6442093)