پاکستانی عوام کیلئے خاص خبر

04 فروری 2013


مکرمی!گزشتہ روز اخبار پرمیری نظر ایک بہت ہی خاص خبر سے گزری کہ پاکستان تمام طالبان کو اپنی جیلوں سے رہا کر رہا ہے۔ جبکہ ہمارے قابل احترام وزیر داخلہ ہر وقت اور ہر دہشت گردی میں طالبان کا نام ہی لیتے ہیں اور برملا کہتے ہیں کہ ہم ان دہشت گردوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ میں آپ لوگوں کی توجہ حالیہ تین اہم دہشت گردی کے واقعات کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ پہلا حادثہ جس میں ANPکے بشیر بلور نے اپنی جان انہی دہشت گردوں کے پیچھے دی، دوسرا اہم حالیہ حادثہ جس میں ہمارے سو سے زائد پاکستانیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ اب اسی دہشت گردی کی بناءپر بلوچستان میں گورنر راج قائم ہوا۔ اور اس سے آگے چلیں تو MQM کے MPAمنظر امام کو انہی دہشت گردوں نے شہید کردیا اور قابل غور بات یہ ہے کہ ہمارے وزیر داخلہ اور تمام سیاسی جماعتوں نے اس کا الزام طالبان پر ہی لگایا جن کو آج بڑے فخر سے رہا کررہے ہیں۔ میں اپنے قابل احترام حکمرانوں سے یہ بات پوچھنا چاہتا ہوں کہ کل کے دشمن آج ہمارے دوست کیسے بنتے جار ہے ہیں؟ (فیصل شفیق خان)