خادم اعلیٰ پنجاب سے اپیل!

04 فروری 2013


مکرمی! صوبہ بلوچستان اور خیبر پی۔کے کی حکومتوں نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو ان کے گروپ انشورنس فنڈ کو پریمیم کے ساتھ واپس لوٹا دیا ہے جیسا کہ صوبہ بلوچستان کے سرکاری نوٹیفکیشن نمبری 9/2011-1778/2077 مورخہ 15-02-11 یکم جولائی 2012ءکوئٹہ کے مطابق پنشنرز کو ان کے گریڈ وائز ریٹائرمنٹ گروپ انشورنس پیکج سے نواز دیا ہے۔ گریڈ نمبر 1 تا 4 ۔ 120,000/-، گریڈ 5 تا 10 150,000/-، گریڈ نمبر 11 تا 15 260,000/-، گریڈ نمبر 16 400,000/-، گریڈ نمبر 17 500,000/-، گریڈ نمبر 18 700,000/- اور گریڈ نمبر 19 870,000/- وغیرہ۔ پنجاب حکومت سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے پنشنرز کو اس پیکج سے نوازے نیز سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں پچاس فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری فرمایا جائے۔
 (چودھری نور احمد نور (ر) سینئر ہیڈ ماسٹر، گورنمنٹ اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول، ایمن آباد، گوجرانوالہ )