تمام مسائل کا حل

04 فروری 2013


مکرمی! مملکت خداداد پاکستان اپنے ارتقائی عمل سے گزر رہی ہے۔ گذشتہ 65 سالوںمیںکئی نشیب و فرازآئے لیکن یہ سفر جاری رہا۔ قوموںکی زندگی میںعروج و زوال کی داستانیںرقم ہوتی ہیں لیکن جو قومیں اپنی اجتماعی غلطیوںکا جائزہ لیتی رہتی ہیں وہ ترقی کی منازل طے کرتی رہتی ہیں۔ مایوسی کی دلدل کاشکارملک و قوم کا مقدر تنزلی ہوتا ہے۔ پاکستان کو اپنے 65 سالہ سفر میں ایسے کئی نااہل اور بدعنوان حکمرانوںسے واسطہ رہا جنہوںنے قیام پاکستان کے حقیقی مقاصدکو پس پشت ڈال کر عوام کیلئے شدید مشکلات پیدا کیں۔ پاکستان ایک اسلامی فلاحی مملکت تو اب تک نہ بن سکا البتہ عوام دن بدن مسائل میںپھنستے چلے گئے۔ یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ اسلامی فلاحی مملکت کا قیام ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ (سمیع الرحمان ضیاء۔ منصورہ لاہور)