جعلی ٹھیکیدار

04 فروری 2013


مکرمی! وزیراعلیٰ پنجاب جناب میاں شہباز شریف نے پنجاب کے تمام ہسپتالوں اور پارکوں کی پارکنگ فیس ختم کی ہوئی ہے لیکن بعض ہسپتالوں اور پارکوں میں بیٹھے ہوئے جعلی ٹھیکیدار لوگوں سے ٹوکن فیس وصول کر رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں بیٹھے ان جعلی ٹھیکیداروں کو ہسپتال انتظامیہ کی مدد حاصل ہوتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ صحت کے حکام اعلیٰ سے درخواست ہے کہ عوام کو ان جعلی ٹھیکیداروں کی لوٹ مار سے بچایا جائے۔ (رانا محمد ایوب گنگاپور 0300-8810358)