لائن مینوں کی بھی سنئے

04 فروری 2013


مکرمی! لاہور میں بس پراجیکٹ کی وجہ سے جتنا نقصان پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک کا ہوا ہے شاید ہی کسی اور کمپنی کا ہوا ہو۔ انڈر پاسز اور فلائی اوور بننے سے مکمل نیٹ ورک تباہ ہو گیا ہے جس کو بحال کرنے کیلئے لائن مین دن رات بشمول اتوار ایک کئے ہوئے ہیں۔ برائے مہربانی جس طرح دوسری کمپنیاں مثلاً واپڈا، واسا، سوئی ناردرن اور ٹریفک وارڈن کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جاتی ہے بالکل اسی طرح پی ٹی سی ایل کے لائن مینوں کو بھی جو اس پراجیکٹ سے ہونے والے نقصان کو بحال کرنے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے۔(ایک لائن مین، گلبرگ لاہور)