لیپ ٹاپ پالیسی تبدیل ہو گئی؟

04 فروری 2013


مکرمی! گورنمنٹ فاطمہ جناح گرلز کالج چونا منڈی لاہور کی بہت سی طالبات نے (ایم اے سال اول) میں امتحانات میں فرسٹ ڈویژن حاصل کی ہے اور جیسا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کئے جائیں گے لیکن ان کے اس بیان کے باوجود بھی لیپ ٹاپ کی میرٹ کی بنیادپر منصفانہ تقسیم کے بعد ہماری رجسٹریشن نہیں کی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کے لئے آپ لوگ نااہل ہیں اور پالیسی تبدیل ہو گئی ہے، ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے درخواست ہے کہ ہمارے اس مسئلہ کی طرف توجہ دی جائے اور جن طالبات نے ایم اے سال اول میں فرسٹ ڈویژن حاصل کی ہے ان طالبات کو بھی لیپ ٹاپ دیئے جائیں۔
(متعدد طالبات گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج، چونا منڈی، لاہور)