ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تیاریاں عروج پر۔ مساجد اور گھروں میں جاری درود و سلام اور رنگ و نور کی برسات ۔
بارہ ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم شایان شان اور مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ گلی محلوں کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے جبکہ میلاد جلوس اور محافل نعت کے انعقاد کا سلسلہ بھی عروج پر ہے۔ سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں، گھروں، مساجد، پارکوں، تفریحی مقامات، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہرات کو رنگ برنگے پرچموں، برقی قمقموں، آرائشی محرابوں، خوبصورت فلیکس سائنز، جھنڈیوں اور دیگر زیبائشی اشیاء سے دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے جس سے جشن عید میلاد النبی کی خوشیاں اور رونقیں دوبالا ہو رہی ہیں۔ عید میلاد النبی کے موقع پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے