کوئٹہ (بیورو رپورٹ + نیٹ نیوز) بلوچستان اسمبلی نے یو این ایچ سی آر کے صوبائی سربراہ جان سولیکی کے اغوا اور ان کے ڈرائیور کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت کے خلاق سازش قرار دیا ہے۔ صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے اجلاس کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ جان سولیکی کا اغواء بلوچستان حکومت کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکی اہلکاروں کو بازیاب کرایا جائے‘ صوبائی وزیر صادق عمرانی نے قرارداد میں صوبائی حکومت سے سفارش کی گئی کہ وفاقی حکومت سے رابطہ کر کے او جی ڈی سی کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنی آمدنی کا 5 فیصد نصیرآباد کی ترقی کے لئے مختص کرے۔ دوسری قرارداد میں مطالبہ کیا کہ بینظیر بھٹو کے 20 دسمبر 2007ء کے جلسہ عام میں کئے گئے وعدے کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں کچے کے آباد کاروں کو مالکانہ حقوق دئیے جائیں‘ دونوں قراردادیں اسمبلی میں اتفاق رائے سے منظور کر لی گئیں۔
بلوچستان اسمبلی
بلوچستان اسمبلی