ٹی وی اینکر عروسہ خان نے اقرار الحسن سے شادی کی تصدیق کردی

معروف پاکستانی اینکراورمیزبان اقرار الحسن کی تیسری شادی سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا، کا نیوز کاسٹرعروسہ خان نے اقرار سے شادی کی تصدیق کردی ہے۔کچھ عرصہ قبل اقرارالحسن اورعروسہ خان کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر خاصی وائرل تھیں تاہم دونوں نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔اس حوالے سے عروسہ خان کی اقرار الحسن کے اہلخانہ کے ہمراہ کھینچی گئی تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی۔صارفین کے تجسس کو اب عروسہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤںٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوالات و جوابات کے سیشن میں دور کردیا ہے۔عروسہ خان کے ایک مداح نے ان سے شادی سے متعلق سوال کیا تھا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میری شادی ہوچکی ہے۔ایک صارف نے عروسہ سے سوال کرتے ہوئے اقرارالحسن یا پہلاج میں سے ایک کا انتخاب کرنے کو کہا، جس پر عروسہ خان نے جواب دیا کہ ’دونوں‘۔کچھ صارفین نے عروسہ خان کوشادی پر مبارکباد دی تو کچھ صارفین نے اس جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔2006 ء میں اقرار الحسن نے اپنی پہلی شادی قرۃ العین اقرار سے شادی کی تھی، جس سے ان کا ایک بیٹا ہے۔اقرار الحسن نے 2012 میں فرح اقرار سے دوسری شادی کی تھی، تاہم اقرارالحسن نے اس شادی کی تصدیق 5 سال بعد کی تھی۔واضح رہے کہ قرۃ العین اقرار نے اپنے شوہر کی پہلی شادی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تھا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں فرح نے اقرار کی ممکنہ تیسری شادی قبول کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

 
 

 
 

 
 

 
 

 
 

ای پیپر دی نیشن