راولپنڈی،سموگ کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سائیکل ریس او ریلی

 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سموگ کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سائیکل ریس او ریلی کا انعقادکیا گیا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے سائیکل چلا کر ریلی کا آغاز راولپنڈی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی سے کیا سائیکل دوڑاو ریلی میں مختلف تعلیمی اداروں کے 300 سے زائد طلباء￿  و طالبات نے شرکت کی سائیکل دوڑاو ریلی میں محمد  فاروق چوہدری صدر ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن اپنے ممبران سمیت ڈسٹرکٹ سپورٹس کے افسران نے بھی شرکت کی ریلی مریڑ چوک، کمیٹی چوک، چاندنی چوک سے ہوتی ہوئی شمس آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں شریک طلباء￿  و طالبات کی جانب سے تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے کہا کہ ریلی کا مقصد ماحول کو سموگ سے پاک کرنا ہے معاشرے میں سموگ کے خلاف سائیکل کو فروغ دینے ہی اشد ضرورت ہے سائیکل کے استعمال سے اسموگ پر کافی حد تک قابو پایا جا سکے گاڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ انسداد اسموگ آپریشن کے تحت کاروائیاں بھی جاری ہیں ریلی کا مقصد صاف ماحول کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی دینا تھا۔

ای پیپر دی نیشن