مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،حماس
حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی مظالم کی اس تازہ یلغار میں بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ غزہ میں حماس کے حامیوں سے خطاب کر تے ہوئے اسماعیل رضوان نے کہاکہ غزہ میں موجود مزاحمتی طاقت ہمیشہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ رہے گی تاکہ اسرائیلی قبضے کے خلاف جدوجہد کو زیادہ موثر بنایا جا سکے اور مغربی کنارے کے عوام کو مظالم سے بچایا جا سکے۔انہوں نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے عوام کی مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لئے ثابت قدمی سے کھڑے رہنے کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں اپنی فلسطینی موجودگی مزید تیز کرنے اور بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔حماس رہنما نے اسرائیلی قابض اتھارٹی کو خبردار کیا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے بارے میں اپنی احمقانہ پالیسی سے باز آجائے ، وگرنہ اسے اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی کیونکہ فلسطینی حرم کی حفاظت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے
#/S